Tag: Islamic History

  • سیرت النبی ﷺ — قسط نمبر 1 | نسبِ رسول ﷺ اور کنویں زمزم کی دوبارہ کھدائی

    سیرت النبی ﷺ — قسط نمبر 1 | نسبِ رسول ﷺ اور کنویں زمزم کی دوبارہ کھدائی

    ﷽

    سیرت النبی ﷺ

    قسط نمبر 1

    حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ١۲ بیٹے تھے ۔ ان کی نسل اس قدر ہوئی کہ  مکہ مکرمہ میں نہ سما سکی اور پورے حجاز میں پھیل گئی ۔ان کے ایک بیٹے قیدار کی اولاد میں عدنان ہوئے ۔ عدنان کے بیٹے معد اور پوتے کا نام نزار تھا۔ نزار کے چار بیٹے تھے ۔ ان میں سے ایک کا نام مضر تھا ۔ مضر کی نسل سے قریش بن مالک پیدا ہوئے۔  یہ فہر بن مالک بھی کہلائے ۔ قریش کی اولاد بہت ہوئی ۔ ان کی اولاد مختلف قبیلوں میں بٹ گئی ۔ ان کی اولاد سے قصیّ نے اقتدار حاصل کیا ۔ قصیّ کے آگے تین بیٹے ہوئے ۔ ان میں سے ایک عبد مناف تھے جن کی اگلی نسل میں ہاشم پیدا ہوئے ۔

    ہاشم نے مدینہ کے ایک سردار کی لڑکی سے شادی کی۔   ان کے یہاں ایک لڑکا پیدا ہوا ۔  اس کا نام شیبہ رکھا گیا  ۔ یہ پیدا ہی ہوا تھا کہ ہاشم کا انتقال ہوگیا- ان کے بھائی مطلّب مکہ کے حاکم ہوئے ۔  ہاشم کا بیٹا مدینہ منورہ میں پرورش پاتا  رہا ۔  جب مطلّب کو معلوم ہوگیا کہ وہ جوان ہوگیا ہے تو بھتیجے کو لینے کے لیے خود مدینہ گئے ۔ اسے لے کر  مکہ مکرمہ پہنچے تو لوگوں نے خیال کیا  کہ یہ نوجوان ان کا غلام ہے ۔  مطلّب نے لوگوں کو بتایا ۔  یہ ہاشم کا بیٹا اور میرا بھتیجا ہے ۔اس کے باوجود لوگوں نے اسے مطلّب کا غلام ہی کہنا شروع کردیا – اس طرح شیبہ کو عبدالمطلب کہا جانے لگا – انہی عبدالمطلب کے یہاں ابوطالب،  حمزہ، عبّاس،  عبداللہ،   ابولہب،  حارث،  زبیر،  ضرار، اور عبدالرحمٰن  پیدا ہوئے۔  ان کے بیٹے عبداللہ سے ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پیدا ہوئے۔

    عبدالمطلب کے تمام بیٹوں میں حضرت عبداللہ سب سے زیادہ خوبصورت اور سب سے زیادہ پاکدامن تھے ۔ عبدالمطلب کو خواب میں زمزم کا کنواں کھودنے کا حکم دیا گیا   یعنی حضرت اسماعیل علیہ السلام کے کنویں کو  اس کنویں کو قبیلہ جرہم کے سردار مضاض نے پاٹ دیا تھا ۔  قبیلہ جرہم کے لوگ اس زمانہ میں مکہ کے سردار تھے  بیت اللہ کے نگراں تھے ۔  انہوں نے بیت اللہ کی بے حرمتی شروع کردی ۔  ان کا سردار مضاض بن عمرو تھا ۔ وہ اچھا آدمی تھا  اس نے اپنے قبیلے کو سمجھایا کہ بیت اللہ کی بے حرمتی نہ کرو مگر ان پر اثر نہ ہوا  ۔  جب مضاض نے دیکھا کہ ان پر کوئی اثر نہ ہوا  تو قوم کو اس کے حال پر چھوڑ کر وہاں سے جانے کا فیصلہ کیا۔ اس نے تمام مال و دولت تلواریں اور زرہیں وغیرہ خانۂ کعبہ سے نکال کر زمزم کے کنویں میں ڈالدیں اور مٹی سے اسکو پاٹ دیا ۔ کنواں اس سے پہلے ہی خشک ہوچکا تھا۔

    اب اس کا نام و نشان مٹ گیا ۔  مدتوں یہ کنواں بند پڑا رہا اس کے بعد بنو خزاعہ نے بنو جرہم کو وہاں سے مار بھگایا ۔بنو خزاعہ اور قصیّ کی سرداری کا زمانہ اسی حالت میں گذرا ۔کنواں بند رہا یہاں تک کہ قصیّ کے بعد عبدالمطلب کا زمانہ آگیا۔  انہوں نے خواب دیکھا ۔ خواب میں انہیں زمزم کے کنویں کی جگہ دکھائی گئی اور اس کے کھودنے کا حکم دیا گیا۔

    حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ عبدالمطلب نے بتایا :

    ” میں حجر اسود کے مقام پر سورہا تھا کہ میرے پاس ایک آنے والا آیا ۔  اس نے مجھ سے کہا “طیبہ کو کھودو “

    میں نے اس پوچھا “طیبہ کیا ہے؟”

    مگر وہ کچھ بتائے بغیر چلاگیا ۔  دوسری دفعہ رات پھر خواب میں وہی شخص آیا ” کہنے لگا “برہ کو کھودو “

    میں نے پوچھا “برّہ کیا ہے” وہ کچھ بتائے بغیر چلا گیا۔

    تیسری رات،  میں اپنے بستر پر سورہا تھا کہ پھر وہ شخص خواب میں آیا ۔  اُس نے کہا ” مضنونہ کھودو “

    میں نے پوچھا ” مضنونہ کیا ہے؟” وہ بتائے بغیر چلا گیا۔

    اس سے اگلی رات میں پھر بستر پر سورہا تھا کہ وہی شخص پھر آیا اور بولا “زم زم کھودو ” میں نے اس سے پوچھا “زم زم کیا ہے؟ ” اس بار اس نے کہا:

    ” زمزم وہ ہے جس کا پانی کبھی ختم نہیں ہوتا، جو حاجیوں کے بڑے بڑے مجموعوں کو سیراب کرتا ہے “

    عبدالمطلب کہتے ہیں ، میں نے اس سے پوچھا

    “یہ کنواں کس جگہ ہے؟ “

    اس نے بتایا ۔

    “جہاں گندگی اور خون پڑا ہے، اور کوّا ٹھونگیں مار رہا ہے۔”

    دوسرے دن عبدالمطلب اپنے بیٹے حارث کے ساتھ وہاں گئے ۔  اس وقت ان کے یہاں یہی ایک لڑکا تھا ۔  انہوں نے دیکھا وہاں گندگی اور خون پڑا تھا اور ایک کوّا ٹھونگیں مار رہا تھا،اس جگہ کے دونوں طرف بُت موجود تھے اور یہ گندگی اور خون دراصل ان بتوں پر قربان کئے جانے والے جانوروں کا تھا،  پوری نشانی مل گئی تو عبدالمطلب کدال لے آئے اور کھدائی کے لئے تیار ہوگئے لیکن اس وقت قریش وہاں آ پہنچے ۔ انہوں نے کہا :

    ” اللہ کی قسم ہم تمہیں یہاں کھدائی نہیں کرنے دیں گے، تم ہمارے ان دونوں بُتوں کے درمیاں کنواں کھودنا چاہتے ہو جہاں ہم ان کے لئے قربانیاں کرتے ہیں۔

    عبدالمطلب نے ان کی بات سن کر اپنے بیٹے حارث سے کہا :

    “تم ان لوگوں کو میرے قریب نہ آنے دو،  میں کھدائی کا کام کرتا رہوں گا اس لئے کہ مجھے جس کام کا حکم دیا گیا ہے میں اس کو ضرور پورا کروں گا۔ “

    قریش نے جب دیکھا کہ وہ باز آنے والے نہیں تو رک گئے ۔ آخر انھوں نے کھدائی شروع کردی ۔جلد ہی کنویں کے آثار نظر آنے لگے ۔  یہ دیکھ کر انہوں نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور پکار اٹھے

    ” یہ دیکھو یہ اسماعیل علیہ السلام کی تعمیر ہے “۔

    جب قریش نے یہ دیکھا کہ انہوں نے کنواں تلاش کرلیا تو ان کے پاس آگئے اور کہنے لگے :

    “عبدالمطلب اللہ کی قسم ” یہ ہمارے باپ اسماعیل علیہ السلام کا کنواں ہے اور اس پر ہمارا بھی حق ہے” ۔ اس لئے ہم اس میں تمہارے شریک ہوں گے ۔”

    یہ سن کر عبدالمطلب نے کہا :

    ” میں تمہیں اس میں شریک نہیں کرسکتا ” یہ مجھ اکیلے کا کام ہے”

    اس پر قریش نے کہا :

    ” تب پھر اس معاملے میں ہم تم سے جھگڑا کریں گے”

    عبدالمطلب بولے :

    ” کسی سے فیصلہ کروالو “

    انہوں نے بنوسعد ابن ہزیم کی کاہنہ سے فیصلہ کرانا منظور کیا ۔  یہ کاہنہ ملک شام کے بالائی علاقے میں رہتی تھی ۔  آخر عبدالمطلب اور دوسرے قریش اس کی طرف روانہ ہوئے۔  عبدالمطلب کے ساتھ عبدمناف کے لوگوں کی ایک جماعت تھی۔

    جبکہ دیگر قبائل قریش کی بھی ایک ایک جماعت ساتھ تھی ۔ اس زمانہ میں ملک حجاز اور شام کے درمیان ایک بیابان میدان تھا ، وہاں کہیں پانی نہیں تھا ۔ اس میدان میں ان کا پانی ختم ہوگیا۔  سب لوگ پیاس سے بے حال ہوگئے، یہاں تک کہ انہیں اپنی موت کا یقین ہوگیا ۔  انہوں نے قریش کے دوسرے لوگوں سے پانی مانگا ۔ لیکن انہوں نے پانی دینے سے انکار کردیا۔ اب انہوں نےادھر ادھر پانی تلاش کرنے کا ارادہ کیا ۔

    عبدالمطلب اٹھ کر اپنی سواری کے پاس آئے،  جوں ہی ان کی سواری اٹھی، اس کے پاؤں کے نیچے سے پانی کا چشمہ ابل پڑا ۔  انہوں نے پانی کو دیکھ کر اللہ اکبر کا نعرہ لگایا ۔ پھر عبد المطلب سواری سے اتر آئے ۔ سب نے خوب سیر ہوکر پانی پیا  اور اپنے مشکیزے بھر لیے ۔  اب انہوں نے قریش کی دوسری جماعت سے کہا:”آؤ تم بھی سیر ہوکر پانی پی لو ۔” اب وہ بھی آگے آئے اور خوب پانی پیا ۔  پانی پینے کے بعد وہ بولے:

    ” اللہ کی قسم…. اے عبدالمطلب! یہ تو تمہارے حق میں فیصلہ ہوگیا ۔  اب ہم زمزم کے بارے میں تم سے کبھی جھگڑا نہیں کریں گے ۔ جس ذات نے تمہیں اس بیابان میں سیراب کردیا،  وہی ذات تمہیں زمزم سے بھی سیراب کرے گا، اس لیے یہیں سے واپس چلو ۔”

    اس طرح قریش نے جان لیا کہ اللہ تعالیٰ عبدالمطلب پر مہربان ہے، لہٰذا ان سے جھگڑنا بے سود ہے اور کاہنہ کے پاس جانے کا کوئی فائدہ نہیں ، چنانچہ سب لوگ واپس لوٹے ۔

    واپس آکر عبدالمطلب نے پھر کنویں کی کھدائی شروع کی ۔  ابھی تھوڑی سی کھدائی کی ہوگی کہ مال، دولت، تلواریں اور زرہیں نکل آئیں ۔ اس میں سونا اور چاندی وغیرہ بھی تھی ۔  یہ مال ودولت دیکھ کر قریش کے لوگوں کو لالچ نے آگھیرا ۔  انہوں نے عبدالمطلب سے کہا :

    “عبدالمطلب! اس میں ہمارا بھی حصہ ہے ۔”

    ان کی بات سن کر عبدالمطلب نے کہا :

    “نہیں ! اس میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ، تمہیں انصاف کا طریقہ اختیار کرنا چاہیے ۔  آؤ پانسو کے تیروں سے قرعہ ڈالیں ۔”

    انہوں نے ایسا کرنا منظور کرلیا ۔  دو تیر کعبے کے نام سے رکھے گئے،  دو عبدالمطلب کے اور دو قریش کے باقی لوگوں کے نام کے…. پانسہ پھینکا گیا تو مال اور دولت کعبہ کے نام نکلا، تلواریں اور زرہیں عبدالمطلب کے نام اور قریشیوں کے نام کے جو تیر تھے وہ کسی چیز پر نہ نکلے ۔  اس طرح فیصلہ ہوگیا ۔ عبدالمطلب نے کعبے کے دروازے کو سونے سے سجا دیا ۔

    زمزم کی کھدائی سے پہلے عبدالمطلب نے دعا مانگی تھی کہ اے اللہ! اس کی کھدائی کو مجھ پر آسان کردے، میں اپنا ایک بیٹا تیرے راستے میں ذبح کروں گا ۔ اب جب کہ کنواں نکل آیا تو انہیں خواب میں حکم دیا گیا ۔

    “اپنی منت پوری کرو، یعنی ایک بیٹے کو ذبح کرو ۔”

    جاری ہے ۔۔۔۔۔!

    مصنف : عبداللہ فارانیؒ (جو اشتیاق احمدؒ     کا قلمی نام تھا)

    کتاب : سیرت النبی ﷺ قدم بہ قدم

  • آدم علیہ السلام کی وفات تک اولاد کتنی تھی؟ | حضرت ڈاکٹر فدا محمد صاحب دامت برکاتہم

    آدم علیہ السلام کی وفات تک اولاد کتنی تھی؟ | حضرت ڈاکٹر فدا محمد صاحب دامت برکاتہم

    حضرت آدم علیہ السلام پہلے انسان اور اللہ تعالیٰ کے نبی تھے۔ انسانی نسل کا آغاز آپ علیہ السلام سے ہوا۔ اس بیان میں حضرت ڈاکٹر فدا محمد صاحب دامت برکاتہم حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد اور ان کی وفات تک اولاد کی تعداد کے بارے میں گفتگو فرماتے ہیں۔

    انبیائے کرام علیہم السلام کے حالات اور اسلامی تاریخ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے مستند دینی روایات اور اہلِ علم کی رہنمائی سے استفادہ کرنا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے اور انبیائے کرام علیہم السلام کی مبارک زندگیوں سے نصیحت حاصل کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

    ہیش ٹیگز

    #حضرت_آدم_علیہ_السلام #آدم_علیہ_السلام #اولاد_آدم #اسلامی_بیان #حضرت_ڈاکٹر_فدا_محمد #اسلامی_معلومات #انبیائے_کرام #دینی_تعلیمات #IslamicBayan #ProphetAdam #IslamicKnowledge #DrFidaMuhammad

  • قادیانیت کے بارے میں قومی اسمبلی کا متفقہ فیصلہ اور اس کے ذیلی تقاضے

    قادیانیت کے بارے میں قومی اسمبلی کا متفقہ فیصلہ اور اس کے ذیلی تقاضے

    قادیانیت کے بارے میں قومی اسمبلی کا متفقہ فیصلہ اور اس کے ذیلی تقاضے

    پاکستان کی قومی اسمبلی کا 1974ء کا متفقہ تاریخی فیصلہ ملکی اور مذہبی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ اس موضوع کے قانونی، دینی، فکری اور معاشرتی پہلوؤں کو سمجھنا پاکستان کی تاریخ اور عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ سے متعلق مباحث کے مطالعے میں اہمیت رکھتا ہے۔

    اس ویڈیو میں ڈاکٹر طارق صاحب، حضرت مولانا اشرف سلیمانیؒ کے مضمون کو پڑھ کر سناتے ہیں، جس میں قومی اسمبلی کے فیصلے کے ذیلی تقاضوں اور ان سے وابستہ ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

    یہ بیان سامعین کو اس تاریخی فیصلے کے پس منظر، اس کی اہمیت اور اس سے متعلق فکری و عملی پہلوؤں پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

    عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ مسلمانوں کے بنیادی عقائد میں شامل ہے۔ اس موضوع کا مطالعہ کرتے ہوئے مستند تاریخی معلومات، آئینی دستاویزات اور ذمہ دارانہ علمی گفتگو سے رہنمائی حاصل کرنا ضروری ہے۔

    اللہ تعالیٰ ہمیں حق بات سمجھنے، علم و حکمت کے ساتھ گفتگو کرنے اور معاشرے میں امن و احترام کو فروغ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

    Hashtags

    #عقیدہ_ختم_نبوت #قادیانیت #قومی_اسمبلی #پاکستان_کی_تاریخ #مولانا_اشرف_سلیمانی #ڈاکٹر_طارق #KhatmENabuwwat #Qadianiyat #NationalAssemblyDecision #IslamicHistory #MolanaAshrafSulemani #DrTariqSahib #PakistanHistory

  • ملا علی قاریؒ کا واقعہ

    ملا علی قاریؒ کا واقعہ

    تاریخِ اشاعت

    اس بیان میں حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ کے ایک واقعے کا ذکر ہے، جس سے دینی علم، بزرگوں کے حالات اور ان کی زندگی سے سبق حاصل کرنے کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

    حضرت اقدس ڈاکٹر فدا محمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے اس بیان کو توجہ سے سنیے اور اکابر اہلِ علم کے واقعات سے نصیحت حاصل کیجیے۔ بزرگوں کی زندگی کے واقعات ہمیں علم کی قدر، اچھے اخلاق، اخلاص اور دین پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ایسے واقعات کا مقصد محض تاریخ سننا نہیں، بلکہ ان سے حاصل ہونے والی نصیحتوں کو اپنی عملی زندگی میں جگہ دینا بھی ہے۔

    اللہ تعالیٰ ہمیں علمِ نافع حاصل کرنے، اہلِ علم کا ادب کرنے اور نیک لوگوں کی اچھی تعلیمات سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

    یہ بیان دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسلامی تعلیمات اور بزرگوں کے واقعات سے مستفید ہو سکیں۔

    Hashtags

    #DrFidaMuhammad #DrFidaMuhammadSahib #Bayan #IslamicTeachings #IslamicLecture #IslamicGuidance #IslamicReminder #IslamicBayan #MullaAliQari #MullaAliQariRA #IslamicHistory #IslamicScholars #UlamaEKiram #BuzurgonKeWaqiat #DeeniTaleem

  • 1953 میں ختم نبوت کی تحریک میں حضرت چھ سال کی عمر میں

    1953 میں ختم نبوت کی تحریک میں حضرت چھ سال کی عمر میں

    حضرت اقدس ڈاکٹر فدا محمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا ایمان افروز بیان، جس میں 1953ء کی تحریکِ ختمِ نبوت کے دوران اپنی کم عمری میں اس تاریخی جدوجہد میں شرکت کا واقعہ بیان فرمایا ہے۔ یہ واقعہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ سے محبت، دینی جذبے، قربانی اور استقامت کی روشن مثال ہے اور ہمیں اپنے ایمان و عقیدے پر ثابت قدم رہنے کا سبق دیتا ہے۔

    #ختم_نبوت #تحریک_ختم_نبوت #1953 #اسلامی_تاریخ #عقیدہ_ختم_نبوت #اسلامی_بیان #دینی_بیان #ڈاکٹر_فدا_محمد #قربانی #استقامت

  • 1974 میں نشتر میڈیکل کالج کے طلباء کی حمایت میں تحریک

    1974 میں نشتر میڈیکل کالج کے طلباء کی حمایت میں تحریک

    حضرت اقدس ڈاکٹر فدا محمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا اہم بیان، جس میں 1974ء میں نشتر میڈیکل کالج کے طلباء کی حمایت میں خیبر میڈیکل کالج سے شروع ہونے والی تحریک اور اس کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ جدوجہد حق، انصاف، دینی شعور اور اجتماعی ذمہ داری کے حوالے سے اہم اسباق رکھتی ہے۔ طلبہ، اساتذہ اور نوجوانوں کے لیے یہ بیان خاص طور پر مفید ہے۔

    #ڈاکٹر_فدا_محمد #نشتر_میڈیکل_کالج #خیبر_میڈیکل_کالج #طلبہ_کی_تحریک #اسلامی_تاریخ #تاریخ_پاکستان #اسلامی_بیان #حق_اور_انصاف #نوجوانوں_کی_رہنمائی #IslamicBayan

  • امیر معاویہؓ کا اسلامی تاریخ میں مقام — حصہ ہفتم

    امیر معاویہؓ کا اسلامی تاریخ میں مقام — حصہ ہفتم

    حضرت علامہ محمد طفیل کوہاٹی صاحب، خلیفہ مجاز حضرت اقدس ڈاکٹر فدا محمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے اس بیان میں امیر معاویہؓ کی سیرت، رسول اللہ ﷺ سے محبت و عقیدت، اہل بیت سے احترام و محبت، امت کی خیرخواہی، حکمت و بصیرت اور اسلامی تاریخ میں ان کے مقام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس بیان میں امیر معاویہؓ کے کردار، خدمات اور اسلامی تاریخ کے اہم پہلوؤں کو مستند اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔

    #امیر_معاویہ #سیرت_صحابہ #علامہ_طفیل_کوہاٹی #ڈاکٹر_فدا_محمد #محبت_رسول #اہل_بیت #اسلامی_تاریخ #صحابہ_کرام #اتحاد_امت #اسلامی_بیان #AmeerMuawiyaRA #SeeratSahaba #AllamaTufailKohati #DrFidaMuhammadSahib #IslamicHistory #IslamicBayan

  • امیر معاویہؓ کا اسلامی تاریخ میں مقام — حصہ ششم

    امیر معاویہؓ کا اسلامی تاریخ میں مقام — حصہ ششم

    حضرت علامہ محمد طفیل کوہاٹی صاحب، خلیفہ مجاز حضرت اقدس ڈاکٹر فدا محمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے اس بیان میں امیر معاویہؓ کی سیرت، رسول اللہ ﷺ سے محبت و عقیدت، اہل بیت سے احترام و محبت، امت کی خیرخواہی، حکمت و بصیرت اور اسلامی تاریخ میں ان کے مقام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس بیان میں امیر معاویہؓ کے کردار، خدمات اور اسلامی تاریخ کے اہم پہلوؤں کو مستند اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔

    #امیر_معاویہ #سیرت_صحابہ #علامہ_طفیل_کوہاٹی #ڈاکٹر_فدا_محمد #محبت_رسول #اہل_بیت #اسلامی_تاریخ #صحابہ_کرام #اتحاد_امت #اسلامی_بیان #AmeerMuawiyaRA #SeeratSahaba #AllamaTufailKohati #DrFidaMuhammadSahib #IslamicHistory #IslamicBayan

  • امیر معاویہؓ کا اسلامی تاریخ میں مقام — حصہ پنجم

    امیر معاویہؓ کا اسلامی تاریخ میں مقام — حصہ پنجم

    حضرت علامہ محمد طفیل کوہاٹی صاحب، خلیفہ مجاز حضرت اقدس ڈاکٹر فدا محمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے اس بیان میں امیر معاویہؓ کی سیرت، رسول اللہ ﷺ سے محبت و عقیدت، اہل بیت سے احترام و محبت، امت کی خیرخواہی، حکمت و بصیرت اور اسلامی تاریخ میں ان کے مقام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس بیان میں امیر معاویہؓ کے کردار، خدمات اور اسلامی تاریخ کے اہم پہلوؤں کو مستند اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔

    #امیر_معاویہ #سیرت_صحابہ #علامہ_طفیل_کوہاٹی #ڈاکٹر_فدا_محمد #محبت_رسول #اہل_بیت #اسلامی_تاریخ #صحابہ_کرام #اتحاد_امت #اسلامی_بیان #AmeerMuawiyaRA #SeeratSahaba #AllamaTufailKohati #DrFidaMuhammadSahib #IslamicHistory #IslamicBayan

  • امیر معاویہؓ کا اسلامی تاریخ میں مقام — حصہ چہارم

    امیر معاویہؓ کا اسلامی تاریخ میں مقام — حصہ چہارم

    حضرت علامہ محمد طفیل کوہاٹی صاحب، خلیفہ مجاز حضرت اقدس ڈاکٹر فدا محمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے اس بیان میں امیر معاویہؓ کی سیرت، رسول اللہ ﷺ سے محبت و عقیدت، اہل بیت سے احترام و محبت، امت کی خیرخواہی، حکمت و بصیرت اور اسلامی تاریخ میں ان کے مقام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ بیان امیر معاویہؓ کے کردار اور خدمات کو مستند اسلامی تعلیمات کی روشنی میں سمجھنے اور تاریخی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مددگار ہے۔

    #امیر_معاویہ #سیرت_صحابہ #علامہ_طفیل_کوہاٹی #ڈاکٹر_فدا_محمد #محبت_رسول #اہل_بیت #اسلامی_تاریخ #صحابہ_کرام #اتحاد_امت #اسلامی_بیان #AmeerMuawiyaRA #SeeratSahaba #AllamaTufailKohati #DrFidaMuhammadSahib #IslamicHistory #IslamicBayan