Tag: Prophet Muhammad

  • 187۔ روضہ دہ محبوب دہ حبیب شوا قریبا مبارک مبارک دے شہ اے نصیبہ — پشتو نعت شریف

    187۔ روضہ دہ محبوب دہ حبیب شوا قریبا مبارک مبارک دے شہ اے نصیبہ — پشتو نعت شریف

    یہ خوبصورت پشتو نعتِ رسول ﷺ حضور اکرم ﷺ سے محبت اور آپ ﷺ کے روضۂ مبارک کی قربت کی سعادت پر مشتمل ہے۔ نعت کے اشعار میں اس خوش نصیبی اور مبارک باد کا اظہار کیا گیا ہے جو محبوبِ خدا، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے روضۂ مبارک سے نسبت رکھنے پر حاصل ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی سچی محبت نصیب فرمائے اور آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

    #پشتو_نعت #پشتو_نعت_رسول #نعت_رسول_ﷺ #محبت_رسول #روضہ_رسول #PashtoNaat #PashtoNaatSharif #NaatSharif #IslamicNaat #ProphetMuhammad

  • 186۔ نبی ﷺ کے صحابہؓ کے رستے پہ چل کے دلوں کا سکوں ہم نے حاصل کیا ہے — اردو نعت شریف

    186۔ نبی ﷺ کے صحابہؓ کے رستے پہ چل کے دلوں کا سکوں ہم نے حاصل کیا ہے — اردو نعت شریف

    یہ خوبصورت اردو نعت شریف صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے نقشِ قدم پر چلنے اور ان کے راستے کو اختیار کرنے کی اہمیت بیان کرتی ہے۔ نعت کے اشعار میں اس بات کا اظہار ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے راستے پر چل کر دلوں کا سکون حاصل ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی محبت اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

    #اردو_نعت_شریف #نبی_ﷺ #صحابہ_کرام #نعت_رسول_ﷺ #محبت_رسول #UrduNaat #NaatSharif #IslamicNaat #SahabaKiram #ProphetMuhammad

  • 183۔ کہ صورت دہ محمد نہ وے پیدا — پشتو نعت | پروفیسر ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب

    183۔ کہ صورت دہ محمد نہ وے پیدا — پشتو نعت | پروفیسر ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب

    پشتو کی خوبصورت نعت „کہ صورت دہ محمد نہ وے پیدا“ پروفیسر ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب کی آواز میں پیش کی گئی ہے۔ اس نعت میں رسول اللہ ﷺ کی ذاتِ اقدس سے محبت اور آپ ﷺ کے مقام و مرتبے کا اظہار کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم ﷺ سے سچی محبت، آپ ﷺ کی سنت پر عمل اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

    #پشتو_نعت #نعت #رسول_اللہﷺ #محبت_رسولﷺ #پروفیسر_ڈاکٹر_حافظ_زبیر #PashtoNaat #PashtoNaatSharif #Naat #IslamicNaat #ProphetMuhammad

  • 180۔ سیرت النبی ﷺ — قسط نمبر 13 | قدم بہ قدم

    180۔ سیرت النبی ﷺ — قسط نمبر 13 | قدم بہ قدم

    الحمدللہ! سیرت النبی ﷺ کے ایمان افروز سلسلے کی تیرہویں قسط پیشِ خدمت ہے۔ یہ سلسلہ معروف کتاب سیرت النبی ﷺ قدم بہ قدم از عبد اللہ فارانی سے ماخوذ ہے۔ اس کتاب کی زبان آسان، جامع اور عام فہم ہے، جس کے ذریعے ہم رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کو مرحلہ وار سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    اس سلسلے میں ان شاء اللہ ولادتِ مبارکہ، مکہ مکرمہ کی زندگی، بعثتِ نبوی ﷺ، دعوت و مخالفت کے مراحل، ہجرتِ مدینہ، غزوات و اہم واقعات، فتح مکہ، حجۃ الوداع اور وصالِ مبارک ﷺ سمیت سیرتِ طیبہ کے اہم پہلوؤں کا مطالعہ کیا جائے گا۔

    اس سلسلے کا مقصد سیرتِ رسول ﷺ کو سمجھنا، آپ ﷺ کی مبارک زندگی سے رہنمائی حاصل کرنا اور اپنی زندگیوں کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنا ہے۔

    ویڈیو پسند آئے تو اسے لائک اور شیئر کریں، اور مزید اقساط کے لیے چینل کو سبسکرائب کریں۔

    اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ رسول ﷺ سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

    #سیرت_النبی #سیرت_رسول #سیرت_النبی_قدم_بقدم #عبداللہ_فارانی #نبی_کریمﷺ #حضرت_محمدﷺ #اسلامی_بیان #اسلامی_کتاب #اسلامی_تعلیمات #مدینہ_منورہ #مکہ_مکرمہ #SeeratUnNabi #SeerahSeries #AbdullahFarani #SeerahQadamBaQadam #LifeOfProphet #ProphetMuhammadPBUH #IslamicLectures #IslamicBook #IslamicHistory #MuhammadPBUH #SpreadIslam

  • 178۔ سیرت النبی ﷺ — قسط نمبر 12 | قدم بہ قدم

    178۔ سیرت النبی ﷺ — قسط نمبر 12 | قدم بہ قدم

    الحمدللہ! سیرت النبی ﷺ کے اس ایمان افروز سلسلے کی بارہویں قسط پیشِ خدمت ہے۔ یہ سلسلہ معروف کتاب سیرت النبی ﷺ قدم بہ قدم از عبد اللہ فارانی سے ماخوذ ہے۔ اس کتاب میں رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کو آسان، جامع اور عام فہم انداز میں مرحلہ وار بیان کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے کا مقصد سیرتِ طیبہ ﷺ کا مطالعہ کرنا، آپ ﷺ کی مبارک زندگی کے اہم واقعات کو سمجھنا اور اپنی زندگیوں کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنا ہے۔

    اللہ تعالیٰ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ کو سمجھنے، اس سے رہنمائی حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

    #سیرت_النبی #سیرت_رسول #سیرت_النبی_قدم_بقدم #عبداللہ_فارانی #نبی_کریمﷺ #حضرت_محمدﷺ #اسلامی_بیان #اسلامی_کتاب #اسلامی_تعلیمات #مدینہ_منورہ #مکہ_مکرمہ #SeeratUnNabi #SeerahSeries #AbdullahFarani #SeerahQadamBaQadam #LifeOfProphet #ProphetMuhammadPBUH #IslamicLectures #IslamicBook #IslamicHistory #MuhammadPBUH #SpreadIslam

  • سیرت النبی ﷺ — قسط نمبر 5 | قدم بہ قدم

    سیرت النبی ﷺ — قسط نمبر 5 | قدم بہ قدم

    الحمدللہ! اس سلسلے میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مبارک سیرت کو مرحلہ وار پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ سلسلہ معروف کتاب سیرت النبی ﷺ قدم بہ قدم از عبد اللہ فارانی سے ماخوذ ہے۔ اس کتاب میں سیرتِ طیبہ ﷺ کو آسان، جامع اور عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے، تاکہ قارئین اور سامعین رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

    اس سلسلے میں ان شاء اللہ رسول اللہ ﷺ کی ولادتِ مبارکہ، مکہ مکرمہ کی زندگی، بعثتِ نبوی ﷺ، دعوتِ اسلام، مخالفت کے مراحل، ہجرتِ مدینہ، غزوات، فتحِ مکہ، حجۃ الوداع اور وصالِ مبارک ﷺ جیسے اہم واقعات کا مطالعہ کیا جائے گا۔

    اس سلسلے کا مقصد صرف سیرت کے واقعات سے واقف ہونا نہیں، بلکہ رسول اللہ ﷺ کی مبارک زندگی سے رہنمائی حاصل کرنا اور اپنی زندگی کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنا بھی ہے۔

    📌 ویڈیو پسند آئے تو اسے لائک اور شیئر کریں، اور مزید اقساط سے مستفید ہونے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔

    🔔 نئی اقساط کی اطلاع حاصل کرنے کے لیے بیل آئیکن دبائیں۔

    🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ رسول ﷺ سمجھنے، اس سے سبق حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

    English Description:

    Alhamdulillah! This is the fifth episode of the Seerat-un-Nabi ﷺ series, Step-by-Step Complete Biography of the Messenger of Allah ﷺ, based on the well-known book by Abdullah Farani.

    This series presents the blessed life of Prophet Muhammad ﷺ in a simple, clear, and accessible manner. It aims to help viewers understand the major events of his life and draw practical guidance from his noble character, teachings, and Sunnah.

    May Allah Almighty enable us to understand the Seerah of His beloved Messenger ﷺ and follow his Sunnah in our daily lives. Ameen.

    Hashtags:

    #سیرت_النبی #سیرت_رسول #سیرت_النبی_قدم_بقدم #عبداللہ_فارانی #نبی_کریمﷺ #حضرت_محمدﷺ #اسلامی_تعلیمات #سیرت_النبی_قسط_5 #SeeratUnNabi #SeerahSeries #AbdullahFarani #SeerahQadamBaQadam #LifeOfProphet #ProphetMuhammadPBUH #IslamicLectures #IslamicHistory

  • سیرت النبی ﷺ — قسط نمبر 4: اصحابِ فیل کی ہلاکت اور ولادتِ باسعادت کے واقعات

    سیرت النبی ﷺ — قسط نمبر 4: اصحابِ فیل کی ہلاکت اور ولادتِ باسعادت کے واقعات

    ﷽

    سیرت النبی ﷺ

    قسط نمبر  4

    ابرہہ کے ہاتھی کو اٹھانے کی مسلسل کوشش جاری تھی کہ اچانک سمندر کی طرف سے ان کی طرف اللہ تعالیٰ نے کچھ پرندوں کو بھیج دیا۔وہ ٹڈیوں کے جھنڈ کی طرح آئے ۔

    دوسری طرف عبدالمطلب مکہ میں داخل ہوئے ۔ حرم میں پہنچے اور کعبہ کے دروازے کی زنجیرپکڑ کر ابرہہ اور اس کے لشکر کے خلاف فتح کی دعا مانگی۔ان کی دعا کے الفاظ یہ تھے۔

    اے اللہ! یہ بندہ اپنے قافلے اور اپنی جماعت کی حفاظت کررہا ہے تو اپنے گھر یعنی بیت اللہ کی حفاظت فرما۔ابرہہ کا لشکر فتح نہ حاصل کرسکے۔ان کی طاقت تیری طاقت کے آگے کچھ بھی نہیں ، آج صلیب کامیاب نہ ہو۔صلیب کا لفظ اس لیے بولا کہ ابرہہ عیسائی تھا اور صلیب کو عیسائی اپنے نشان کے طور پر ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔

    اب انہوں نے اپنی قوم کو ساتھ لیا اور حرا پہاڑ پر چڑھ گئے، کیونکہ ان کا خیال تھا، وہ ابرہہ کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔

    اور پھر اللہ تعالیٰ نے پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیے۔یہ پرندے چڑیا سے قدرے بڑے تھے۔ان میں سے ہر پرندے نے تین تین پتھر اٹھائے ہوئے تھے، ایک چونچ میں اور دو پنجوں میں ۔یہ پتھر پرندوں نے ابرہہ کے لشکر پر گرانے شروع کیے۔جونہی یہ پتھر ان پر گرے، ان کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے، بالکل اسی طرح جیسے آج کسی جگہ اوپر سے بم گرایا جائے تو جسموں کے ٹکڑے اڑ جاتے ہیں ۔ابرہہ کا ہاتھی محمود البتہ ان کنکریوں سے محفوظ رہا۔باقی سب ہاتھی تہس نہس ہوگئے۔ یہ ہاتھی 13 عدد تھے۔سب کے سب کھائے ہوئے بھس کے مانند ہوگئے۔جیسا کہ سورۃ الفیل میں آتا ہے۔

    ابرہہ اور اس کے کچھ ساتھی تباہی کا یہ منظر دیکھ کر بری طرح بھاگے۔لیکن پرندوں نے ان کو بھی نہ چھوڑا۔ابرہہ کے بارے میں طبقات میں لکھا ہے کہ اس کے جسم کا ایک ایک عضو الگ ہوکر گرتا چلا گیا۔یعنی وہ بھاگ رہا تھا اور اس کے جسم کا ایک ایک حصہ الگ ہوکر گررہا تھا۔

    دوسری طرف عبدالمطلب اس انتظار میں تھے کہ کب حملہ ہوتا ہے، لیکن حملہ آور جب مکہ میں داخل نہ ہوئے تو وہ حالات معلوم کرنے کے لیے نیچے اترے۔مکہ سے باہر نکلے، تب انہوں نے دیکھا، سارا لشکر تباہ ہوچکا ہے۔خوب مال غنیمت ان کے ہاتھ لگا۔بےشمار سامان ہاتھ آیا ، مال میں سونا چاندی بھی بےتحاشا تھا۔

    لشکر میں سے کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو واپس نہیں بھاگے تھے۔یہ مکہ میں رہ گئے تھے ان میں ابرہہ کے ہاتھی کا مہاوت بھی تھا جو محمود کو آگے لانے میں ناکام رہا تھا۔

    ہمارے نبی .حضرت محمد ﷺ اس واقعہ کے چند دن بعد پیدا ہوئے۔آپ ﷺ  جس مکان میں پیدا ہوئے، وہ صفا پہاڑی کے قریب تھا۔.حضرت کعب احبار رحمۃاللہ علیہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے تورات میں پڑھا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کی پیدائش مکہ میں ہوگی، یہ  پہلے یہودی تھے، اس لئے  تورات پڑھا کرتے تھے۔

    دنیا میں آتے ہی حضور اکرم ﷺ روئے۔.حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ کی والدہ کہتی ہیں کہ جب .حضرت آمنہ کے ہاں ولادت ہوئی تو میں وہاں موجود تھی۔آپ ﷺ میرے ہاتھوں میں آئے۔یہ غالباً دایہ تھی۔ان کا نام شفا تھا۔فرماتی ہیں ۔  جب آپ ﷺ  میرے ہاتھوں میں آئے تو روئے۔

    آپ ﷺ  کے دادا عبدالمطلب کو آپ ﷺ  کی ولادت کی اطلاع دی گئی۔وہ اس وقت خانہ کعبہ کا طواف کررہے تھے۔اطلاع ملنے پر گھر آئے۔بچے کو گود میں لیا۔اس وقت آپ ﷺ  کی والدہ نے ان سے کہا۔

    یہ بچہ عجیب ہے، سجدے کی حالت میں پیدا ہوا ہے، یعنی پیدا ہوتے ہی اس نے پہلے سجدہ کیا، پھر سجدے سے سر اٹھا کر انگلی آسمان کی طرف اٹھائی۔

    عبدالمطلب نے آپ ﷺ  کو دیکھا۔اس کے بعد آپ ﷺ  کو کعبہ میں لے آئے۔آپ ﷺ  کو گود میں لئے  رہے اور طواف کرتے رہے۔پھر واپس لاکر حضرت آمنہ کو دیا۔آپ ﷺ  کو عرب کے دستور کے مطابق ایک برتن سے ڈھانپا گیا، لیکن وہ برتن ٹوٹ کر آپ ﷺ  کے اوپر سے ہٹ گیا۔اس وقت آپ ﷺ  اپنا انگوٹھا چوستے نظر آئے۔

    اس موقع پر شیطان بری طرح چیخا۔تفسیر ابن مخلد میں ہے کہ شیطان صرف چار مرتبہ چیخا، پہلی بار اس وقت جب اللہ تعالیٰ نے اسے معلون ٹھہرایا، دوسری بار اس وقت جب اسے زمین پر اتارا گیا، تیسری بار اس وقت چیخا جب آنحضرت ﷺ کی پیدائش ہوئی اور چوتھی مرتبہ اس وقت جب نبی کریم ﷺ پر سورہ فاتحہ نازل ہوئی۔

    اس موقع پر حضرت حسان بن ثابت ؓ کہتے ہیں

    میں آٹھ سال کا تھا، جو کچھ دیکھتا اور سنتا تھا، اس کو سمجھتا تھا ۔ایک صبح میں نے یثرب یعنی مدینہ منورہ میں ایک یہودی کو دیکھا، وہ ایک اونچے ٹیلے پر چڑھ کر چلا رہا تھا۔لوگ اس یہودی کے گرد جمع ہوگئے اور بولے

    کیا بات ہے، کیوں چیخ رہے ہو؟

    یہودی نے جواب دیا

    احمد کا ستارہ طلوع ہوگیا ہے اور وہ آج رات پیدا ہوگئے ہیں ۔

    حضرت حسان بن ثابت ؓ بعد میں 60 سال کی عمر میں مسلمان ہوئے تھے۔120 سال کی عمر میں انہوں نے وفات پائی۔گویا ایمان کی حالت میں 60 سال زندہ رہے۔بہت اچھے شاعر تھے۔نبی کریم ﷺ کی اپنے اشعار میں تعریف کیا کرتے تھے اور دشمنوں کی برائی اشعار میں بیان کرتے تھے۔غزوات کے موقع پر اشعار کے ذریعے مسلمانوں کو جوش دلاتے تھے۔اسی بنیاد پر انہیں شاعر رسول کا خطاب ملا تھا۔

    حضرت کعب احبار رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے تورات میں پڑھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو آنحضرت ﷺ کی ولادت کے وقت کی خبر دے دی تھی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم بنی اسرائیل کو اس کی اطلاع دے دی تھی۔اس سلسلے میں انہوں نے فرمایا تھا۔

    تمہارے نزدیک جو مشہور چمک دار ستارہ ہے، جب وہ حرکت میں آئے گا، تو وہی وقت رسول اللہ ﷺ کی پیدائش کا ہوگا۔

    یہ خبر بنی اسرائیل کے علماء ایک دوسرے کو دیتے چلے آئے تھے اور اس طرح بنی اسرائیل کو بھی آنحضرت کی ولادت کا وقت یعنی اس کی علامت معلوم تھی۔

    حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک یہودی عالم مکہ میں رہتا تھا، جب وہ رات آئی جس میں آنحضرت ﷺ پیدا ہوئے تو وہ قریش کی ایک مجلس میں بیٹھا تھا، اس نے کہا۔

    کیا تمہارے ہاں آج کوئی بچہ پیدا ہوا ہے۔

    لوگوں نے کہا

    ہمیں تو معلوم نہیں ۔

    اس پر اس یہودی نے کہا۔

    میں جو کچھ کہتا ہوں ، اسے اچھی طرح سن لو، آج اس امت کا آخری نبی پیدا ہوگیا ہے اور قریش کے لوگو! وہ تم میں سے ہے، یعنی وہ قریشی ہے۔اس کے کندھے کے پاس ایک علامت ہے( یعنی مہر نبوت)اس میں بہت زیادہ بال ہیں ۔یعنی گھنے بال ہیں اور یہ نبوت کا نشان ہے۔نبوت کی دلیل ہے۔اس بچے کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ  دو رات تک دودھ نہیں پیے گا۔ان باتوں کا ذکر اس کی نبوت کی علامات کے طور پر پرانی کتب میں موجود ہے۔

    علامہ ابن حجرنے لکھاہےکہ یہ بات درست ہے، آپ نے دودن تک دودھ نہیں پیاتھا-

    یہودی عالم نے جب یہ باتیں بتائیں تولوگ وہاں سے اٹھ گئے-انہیں یہودی کی باتیں سن کر بہت حیرت ہوئی تھی-جب وہ لوگ اپنے گھروں میں پہنچےتوان میں سے ہر ایک نے اس کی باتیں اپنے گھرکےافرادکوبتائیں ، عورتوں کوچونکہ حضرت آمنہ کےہاں بیٹاپیداہونےکی خبرہوچکی تھی، اس لیے انہوں نے اپنےمردوں کوبتایا۔

    یہودی نے کہاذراچل کر مجھے وہ بچہ دکھاؤ۔

    لوگ اسےساتھ لیےحضرت آمنہ کےگھرکےباہرآئے، ان سے بچہ دکھانےکی درخواست کی۔آپ نے بچےکوکپڑے سےنکال کرانہیں دےدیا۔لوگوں نے آپ کےکندھے پرسے کپڑاہٹایا۔ یہودی کی نظر جونہی مہرنبوت پر پڑی، وہ فوراًبےہوش ہوکرگر پڑا، اسے ہوش آیا تو  لوگوں نے اس سےپوچھا۔

    تمہیں کیاہوگیاتھا۔

    جواب میں اس نےکہا

    میں اس غم سے بےہوش ہواتھاکہ میری قوم میں سےنبوت ختم ہوگئی۔ اور اے قریشیو! اللہ کی قسم! یہ بچہ تم پر زبردست غلبہ حاصل کرےگا اور اس کی شہرت مشرق سے مغرب تک پھیل جائےگی۔

    جاری ہے ۔۔۔۔۔!

    مصنف : عبداللہ فارانی

    کتاب : سیرت النبی ﷺ قدم بہ قدم

    براہ مہربانی چینل کو سبسکرائب کریں ۔  اگلی قسط کا انتظار کریں

  • نعتِ رسول ﷺ | یک روزہ اجتماع، 5 فروری 2026ء | پروفیسر ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب

    نعتِ رسول ﷺ | یک روزہ اجتماع، 5 فروری 2026ء | پروفیسر ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب

    نعتِ رسول ﷺ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے اظہار اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت پیش کرنے کا خوب صورت ذریعہ ہے۔

    اس ویڈیو میں پروفیسر ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب یک روزہ اجتماع، منعقدہ 5 فروری 2026ء، کے موقع پر نعتِ رسول ﷺ پیش کر رہے ہیں۔ یہ بابرکت محفل محبتِ رسول ﷺ اور اسلامی تعلیمات سے وابستگی کے جذبے کو تازہ کرنے کا ذریعہ ہے۔

    اللہ تعالیٰ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی سچی محبت نصیب فرمائے، آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور روزِ قیامت آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

    نعت خواں: پروفیسر ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب
    موقع: یک روزہ اجتماع
    تاریخِ اجتماع: 5 فروری 2026ء
    ویڈیو نمبر: 119

    ہیش ٹیگز (Hashtags)

    #نعت #نعت_رسولﷺ #عشق_رسولﷺ #محبت_رسولﷺ #پروفیسر_ڈاکٹر_حافظ_زبیر #یک_روزہ_اجتماع #Naat #NaatSharif #NaatRecitation #ProphetMuhammadﷺ #IslamicVideo #DrFidaMuhammadMedia